Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کپل شرما نے پاکستان آنےکی خواہش کااظہار کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہرکردی، کپل گردوارہ کرتارصاحب پرحاضری کے خواہشمند ہیں۔

کپل شرما نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے فالوورز کیلئے لائیوسیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام 4 بجے وہ حاضرہوں گے، ٹوئٹرپر جسے بھی جو پوچھنا ہے وہ اس کا جواب دیں گے۔

ان سے پوچھے جانے والے بیشمار سوالات میں ایک پاکستانی مداح چوہدری آصف کا سوال بھی شامل تھا جنہوں نے لکھا ” پا جی سلام، کیا پاکستان آنے کی کوئی امید ہے؟ پاکستانی مداح کیلئے کوئی ایک لفظ؟ ”۔

جواب میں کپل شرما نے پاکستان میں موجود سکھ برادری کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک گردوارہ کرتار پورکےحوالے سے لکھا ” میں شری کرتار صاحب کا دورہ کرناچاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کب ممکن ہوتا ہے ”۔

گردوارہ ضلع نارووال میں شکر گڑھ کے علاقے میں واقع ہے۔سکھ برادری کے لیے اس مقدس ترین مقام تک بھارتی زائرین کی آسان رسائی کیلئے حکومت پاکستان نے نومبر 2019 میں کرتارپورراہداری کھولی تھی جس کے ذریعہ بھارتی سکھ زائرین بغیرویزا کے پاکستان داخل ہوکر زیارت کرتے ہیں۔

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق حکومت پاکستان کے اس اقدام پراسے دنیابھرمیں سراہا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube