پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہاجرہ یامین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ہاجرہ یامین فوٹو شوٹ کی تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں، اداکارہ تصاویر میں مختصر سیاہ لباس کے ہمراہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔
جہاں بہت سے مداحوں نے ان کی تصاویر کی تعریف کی وہیں چند مداح تصویر دیکھ کر ناراض ہوگئے۔
اس سے قبل گزشتہ برس اداکارہ کو اپنی چند تصاویر کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ہاجرہ یامین نے 2017 میں ڈرامہ سیریل تیری رضا سے چھوٹی اسکرین پر قدم رکھا تھا۔
ان کے قابل ذکر اداکاری کے کچھ پراجیکٹس میں بھولی بنی ، تو دل کا کیا ہوا ، تعبیر ، عشق نا کریو ، باندی ، عہد وفا ، شہر ملال ، تیرا غم اور جلن شامل ہیں۔
آپ کے تبصرے :
She is preety