Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

حدیقہ کیانی کی قوالی ریلیزہوتے ہی چھاگئی

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

تصویر:حدیقہ کیانی/انسٹاگرام

حال ہی میں اداکاری کا آغاز کرنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی میں بھی ڈیبیوکرتے ہوئے ” جانے اس دل” ریلیز کی ہے جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

جانے اس دل کو گزشتہ روز پیر25 جنوری کو صوفی اسکورکی جانب سے یوٹیوب پرریلیز کیا گیا تھا اور ریلیز سے اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

قوالی کی موسیقی لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان کے معروف طبلہ نواز استاد دلدارحسین نے ترتیب دی ہے جبکہ ویڈیوڈائریکٹرعبداللہ حارث اورپروڈیوسر میاں یوسف صلاح الدین ہیں۔

ویڈیو میں سارنگی پر زوہیب حسن موجود ہیں جبکہ حدیقہ کے بھائی عرفان کوہارمونیم بجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

انسٹاپوسٹ میں ڈیبیو قوالی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے حدیقہ نے لکھا کہ یہ ماہ ان کیلئے خواب جیسا ہے۔ انہوں نے 23 جنوری کو ٹیزر بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکیا تھا۔

حدیقہ کیانی نے رواں ماہ ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” سے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے، جس میں حدیقہ کے علاوہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال مخدوم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بی گل نے تحریرکی جبکہ ہدایات کاشف نثار کی ہیں۔

اس ڈرامے کا اوریجنل ساونڈ ٹریک حدیقہ کی ہی آوازمیں ہے جس کے بول گلوکاری کی والدہ خاورکیانی نے لکھے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube