تصویر:علی عباس/انسٹاگرام
ڈرامہ سیریل ”گھسی پٹی محبت ” میں منفرد اداکاری سے بےپناہ داد سمیٹنے والی اداکار علی عباس بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
علی عباس اگلے 15 روز تمام مصروفیات سے فراغت پا کر قرنطینہ کا وقت اپنے لیے گزاریں گے۔
View this post on Instagram
وائرس کا شکار ہونے کے بعداداکار نے مثبت طرزعمل کے ساتھ انسٹافالوورز کیلئے لکھا ” کبھی کبھی یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنی تیزرفتار افراتفری کا شکار زندگی پرکچھ روشنی ڈالیں ، مجھے اگے 15 روز تک یہ موقع ملے گاکیونکہ میراکرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے”
اداکار نے مداحوں سے اپنے لیے پیار اوردعاوں کی درخواست کی۔
انہوں نے انسٹااسٹوریزمیں بھی مداحوں کو وائرس میں مبتلا ہونے کی خبردی۔
علی عباس ٹیلیویژن کے معروف اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث کم عرصے میں منفرد مقام بنایا۔ ان کا آن ائرڈرامہ ”فطرت ” ہے۔
علی عباس کی بیٹی نے کینسرکے مریضوں کیلئے بال عطیہ کردیے
اب تک شوبزانڈسٹری کی متعدد شخصیات اس عالمی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکی ہیں جن میں ندا یاسر، یاسرنواز، سکینہ سموں، ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، امیرگیلانی ، ابرارالحق اور دیگرشامل ہیں۔