Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ویڈیو:شہیدایس پی چوہدری اسلم پر مبنی فلم کا ٹریلر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’چوہدری‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘میں شہید چوہدری اسلم کا کردار ان کے ساتھی پولیس افسر طارق اسلام ادا کر رہے ہیں ۔

طارق اسلام کا کہنا تھا کہ میری ڈھائی سال پہلے پروڈیوسر نہا لاج نے ایک ملاقات میں فلم کے حوالے سے بات کی تھی تاہم اس فلم کو بنانے میں سابق آئی جی سندھ کلیم امام نے سپورٹ کیا جبکہ اس فلم پیچھے ڈی آئی جی مقصود میمن کا کیریٹیو مائنڈ تھا۔

 

طارق اسلام کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف جہاد شروع کیا تھا جو ابھی بھی جاری ہے اس میں ہمارے کئی شیر دل ساتھی بھی شہید ہوئے تاہم ان میں ایک ببر شیر محمد اسلم خان تھا ۔

طارق اسلام نے چوہدری اسلم مشہور جملہ بھی تقریب میں دہرایا ’میرا نام چوہدری اسلم ہے تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے‘۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ارباز خان اور اصفر علی ، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران، اداکار اور شہید کی فیملی کے افراد نے شرکت کی،تقریب سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن، ایس ایس پی مقدس حیدر سمیت شہید چوہدری اسلم کی اہلیہ نے بھی خطاب کیا۔

ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن کا کہنا تھا کہ فلم کیلئے سندھ پولیس مکمل تعاون کی، بہت کم ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ ہم اپنے ہیروز پر مبنی فلم دیکھیں، امید لوگوں کو نظر آئے گا کہ پولیس افسر کس طرح اپنی زندگی خطرے میں ڈال اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے ۔

اس موقع پر شہید ایس پی چودھری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم نے کہا کہ فلم بنانے میں اہم کردار نہا لاج کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دو بیٹوں کو وطن کو دینے کیلئے تیار ہوں کیونکہ شیر کے گھر میں شیر ہی پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو ایسے جوانوں کی ضرورت ہے، اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری کبھی ڈرا نہیں اس نے دہشت گرد کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر جواب دیتا تھا ۔

یاد رہے کہ سی آئی ڈی کے ایس ایس پی محمد اسلم جو چوہدری اسلم کے نام سے مشہور تھے جنوری 2014 میں ان کی گاڑی کو ایک ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پر سفر کررہے تھے۔ وہ اس حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube