تصویر: انڈیاٹوڈے
مقبول ترین کوئزشو ” کون بنے گا کروڑپتی” کی میزبانی کرنے والے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کواپنے شو میں ایک خاتون کی تعریف کے اندازپرشدید تنقید کاسامنا کرنا پڑگیا۔
یہ خاتون بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی چیف ماہرمعاشیات گیتا گوپی ناتھ ہیں جنہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کے پسندیدہ لیجنڈری اداکارنے ٹی وی پرانہیں سراہا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے شدید ںاخوش ہوتے ہوئے اداکار کے جملوں کو جنسی تعصبیت سے جوڑدیا ۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے اس شو کی میزبانی کرنے والے امیتابھ بچن شوکے دوران پوچھے جانے والے سوالات کے دوران دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے خود بھی تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کون بنےگا کروڑپتی شو کے دوران امیتابھ نے شریک خاتون سے گیتا کی تصویردکھاتے ہوئے پوچھا کہ یہ ماہر معاشیات 2019 سے کس آرگنائزیشن کی چیف ہیں؟ ساتھ ہی گیتا کی تصویر اسکرین پرنمودارہوتے ہی انہوں نے تبصرہ کیا ” ان کا اتنا خوبصورت چہرہ کوئی معیشت کےساتھ جوڑ ہی نہیں سکتا”۔
Ok, I don’t think I will ever get over this. As a HUGE fan of Big B @SrBachchan, the Greatest of All Time, this is special! pic.twitter.com/bXAeijceHE
— Gita Gopinath (@GitaGopinath) January 22, 2021
گیتا نے اس ویڈیو کلپ کوٹوئٹرپرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ امیتابھ ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ ترین رہے ہیں اور یہ ان کیلئے بہت خوشی کی بات ہے۔
امیتابھ بچن نے بھی جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں نے شو کے دوران آپ کیلئے جو کہا انتہائی خلوص سے کہا اوراپنے الفاظ پرقائم ہوں ”۔
thank you Gita Gopinath ji .. I meant every word i said about you on the show .. said in utmost earnestness .. 🙏 https://t.co/VuyJCjfyCI
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 22, 2021
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ کی تعریف کے انداز کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے تبصروں میں کہا کہ انہیں خاتون کے لیے اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہیے تھے کیونکہ معیشت کا خوبصورت چہرے سے کوئی تعلق نہیں۔
کولکتہ میں پیدا ہونے والی بھارتی نژاد امریکن ماہرمعاشیات گیتا گوپی ناتھ سال 2019 سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ ہیں۔