عبدالقوی کی متنازع ويڈيو پر اہلخانہ کا ردعمل
ملتان ميں مفتی عبدالقوی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ عبدالقوی کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے۔
عبدالقوی کی کبھی قندیل، کبھی حریم تو کبھی کسی اور حسينہ کے ساتھ ویڈیو نے اہل خانہ کا جينا مشکل کرديا۔
ملتان ميں پريس کانفرنس کے دوران بھتيجے ڈاکٹرعبدالکبير نے بتايا کہ عبدالقوی کا نفسياتی علاج کيا جا رہا ہے۔
مفتی قوی کی کتنی گرل فرینڈز ہیں؟ وائرل ویڈیو دیکھیں
مفتی قوی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہم بہت تکليف کی حالت ميں ہيں آپ سوچ بھی نہيں سکتے۔
اہل خانہ نے عبدالقوی سے مفتی کا لقب بھی واپس لینے کا اعلان کيا۔
ویڈیو: حريم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟
اہل خانہ کے مطابق عبدالقوی سے موبائل فون لے کر اُنہيں، گھر ميں آئيسوليٹ کر ديا گيا ہے، پوری کوشش ہے کہ اُنہيں عوامی اجتماعات سے دور رکھا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔
بعدازاں ٹک ٹاکر حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں مفتی قوی خود اپنی عیاشیوں سے متعلق گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔