عبدالقوی ٹارگٹ تھے،ويڈيو منصوبہ بندی سے بنائی،حريم شاہ
ٹک ٹاک اسٹارحريم شاہ کہتی ہيں عبدالقوی ميرا ٹارگٹ تھے، پوری منصوبہ بندی سے ويڈيو بنائی، انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ميں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ ميں ٹک ٹاک اسٹار نے بتايا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی ، حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔
‘عبدالقوی کو آئندہ کوئی مفتی نہ کہے’
مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ حريم شاہ کی کزن ہيں،عائشہ نے بتایا کہ وہ سافٹ ويئر انجينئر ہیں اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے انہیں مارا۔
ویڈیو: حريم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟
مگر حريم کا يہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آيا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ ميری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب يہ رہتا تھا يہ بھی کرليا۔
مفتی قوی کی کتنی گرل فرینڈز ہیں؟ وائرل ویڈیو دیکھیں
حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بولا، ملاقات انکی دعوت پر ہی ہوئی، فاروق ستار نے کہا ميرے حالات بہت خراب ہيں۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ديگر تين دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل ميں فاروق ستار ميں مليں تھيں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔
بعدازاں ٹک ٹاکر حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں مفتی قوی خود اپنی عیاشیوں سے متعلق گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔