بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پرانی یاد تازہ کردی،جبکہ تصویر میں بیٹھے بچے کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ۔
گزشتہ روز امیتابھ بچپن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پرانی اور یادگار تصو یر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پہلی بار کسی فلم کے لیے اپنے گانے کی ریہرسل کررہے ہیں۔
امیتابھ بچن نے تصویر کے کیپشن بتایا ہے کہ یہ اس وقت کا منظر ہے جب وہ 1979 میں اپنی فلم ‘ مسٹر نٹور لال’ کے لیے پہلی بار اپنی آواز میں گانا گانے کی پریکٹس کررہے تھے۔
اداکار نے اپنے سامنے بیٹھے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ میوزک ڈائریکٹر راجیش روشن (ہریتھک روشن کے انکل) ہیں، جبکہ تصویر میں آرام سے بیٹھے دو بچے بھی نظر آرہے ہیں جو کہ امیتابھ کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔
امیتابھ بچن کے مطابق اس تصویر میں جو بچہ منہ کھولے بیٹھا ہے وہ ہریتھک روشن ہیں اور وہ انہیں گانا گاتے ہوئے حیرانی سے دیکھ رہے ۔