مفتی قوی کی کتنی گرل فرینڈز ہیں؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹک ٹاکر حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں مفتی قوی خود اپنی عیاشیوں سے متعلق گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی ایک ہوٹل میں حریم شاہ اور ایک اور خاتون کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں اور حریم شاہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کی ویڈیو بنارہی ہیں۔ مفتی قوی الکوحل کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ 5 طرح کی ہوتی ہیں لیکن میں انگور والی پیتاہوں وہ اچھی ہوتی ہے۔اور اس لیے پیتاہوں کہ وہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے۔

ویڈیو: حريم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟

ویڈیو میں دوسری خاتون مفتی قوی سے پوچھتی ہے کیا آج پارٹی میں آپ کی کوئی گرل فرینڈ آئے گی؟ جس پر مفتی قوی ہنستے ہوئے کہتے ہیں وہ ایک نہیں ہوگی بہت ساری ہوں گی، مفتی عبدالقوی کے کورم میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے،کبھی میں عاشق حسین کو لے جاؤں گا اداکارہ میرا کے پاس۔

ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں مفتی صاحب آپ نے زندگی میں کبھی نشہ کیا ہے جس پر مفتی قوی نے انکار کرتے ہوئے کہا میں نشہ نہیں کرتا،دوسری خاتون نے پوچھا مفتی صاحب یہ بتائیں آپ کون کون سی شراب پیتے ہیں جس پر مفتی قوی کہتے ہیں میں نام نہیں پوچھتا،جب خاتون نے دوبارہ پوچھا کہ نشوں میں سے کون سا نشہ کرتے ہیں تو انہوں نے کافی بے تکلفی سے کہا صرف مشروب مغرب۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔

بعدازاں سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ٹک تاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوم کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے انکی باتيں سنکر عوام خود فيصلہ کرينگے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔

دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا،لڑکياں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

انہوں نے کہا کہ ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube