Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

وینا اور اسدخٹک کا تنازعہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 10 months ago

ادکارہ وینا ملک اوراسد خٹک کا بچوں کی حوالگی پر تنازعہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا،دبئی سے بچوں کولانے میں وینا ملک کی مدد کس اختیارکے تحت کی؟ عدالت نے وزارت داخلہ اور خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے سابقہ بيوی پر بچوں کو دبئی سے اغواء کرنے کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں اسد خٹک نے موقف اختیار کیا کہ دبئی عدالت نے بچوں کو کہیں بھی باہر منتقل کرنے سے منع کیا تھا، وینا پاکستانی حکام کےساتھ مل کر بچوں کو پاکستان لےآئیں۔ بچےامریکی شہریت کے حامل ہیں، پاکستانی حکام اغوامیں ملوث ہیں۔

عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امریکی شہری بچوں کولانے میں وینا ملک کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 فروری کونمائندہ عدالت بھیجنے کی ہدایت بھی کر دی۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 2013 میں دبئی میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کی طلاق 2017 میں ہوئی ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube