ویڈیو: حريم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مفتی قوی کومارنےکا کوئی افسوس نہيں ہے،حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاستا ہے کہ ایک خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں، بعدازاں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون وہ خود ہیں۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ٹک تاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔

حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے انکی باتيں سنکر عوام خود فيصلہ کرينگے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔

دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا،لڑکياں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

انہوں نے کہا کہ ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو۔

حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی اور حریم شاہ موجود ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube