Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سجل علی کیلئے ہمایوں سعید کی مبارکباد

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کولاج: سماء ڈیجیٹل

اداکارہمایوں سعید نے سجل علی کو انٹرنیشنل فلم ” واٹ لوگوٹ ٹوڈووداٹ” میں کام کرنے پرمبارکباد دی ہے، فلم کو وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان پروڈیوس کررہی ہیں۔

ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ میں سجل علی کو کاسٹ کرنے پراسے پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ قراردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہمایوں نے لکھا ”پاکستان کیلئے قابل فخرلمحہ۔ بہت مبارکباد سجل ، تمہاری سخت محنت تمہیں یہاں تک لائی اور تم مزید آگے جاوگی، ہمیشہ کامیاب رہو”۔

گزشتہ ہفتے بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے سجل علی کی اس فلم کی لندن میں شوٹنگ کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی تاہم سجل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ کے ایجنٹ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سجل اس فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرشیکھرکپور اور پروڈیوسرجمائماخان ہیں جبکہ کاسٹ میں شامل ایما تھامپسن، للی جیمز، شہزاد لطیف ان دنوں لندن میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بھارت کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اس رومانٹک کامیڈی فلم کا حصہ ہیں۔ جمائماخان نے ایک ری ٹویٹ میں سجل اور شبانہ اعظمی کا نام لیتے ہوئے یہ خبرشیئرکی۔

گزشتہ برس نومبر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جارہی ہیں جسے نہ صرف وہ پروڈیوس کریں گی بلکہ کہانی بھی خود ہی لکھی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔

بھارتی ڈائریکٹر شیکھرکپور سال 1987 کی سُپرہٹ فلم مسٹرانڈیااور پھولن دیوی کی زندگی پربنائی جانے والی فلم بینڈت کوئین ڈائریکٹ کرچکےہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube