Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی شادی میں کیا رکاوٹ تھی؟

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت ان کی شادی میں کیا رکاوٹ پیش آئیں تھیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد صرف 24 سال کی عمر میں شادی کرنے کے خلاف تھے اور وہ چاہتے تھے کہ میں مزید فلموں میں اداکاری کروں ۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ میرے شادی کے فیصلے سے راضی نہیں تھے لیکن میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا اور شادی کرنے کیلئے میری حوصلہ افزائی کی ۔

کاجول اس وقت سنگاپور میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود ہیں جہاں نیسا اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اجے دیو گن ممبئی میں رہتے ہوئے اپنے بیٹے ” یوگ “ کا خیال رکھ رہے ہیں ۔

گزشتہ سال اجے دیوگن کی فلم ” تانا جی “ ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر کے ساتھ لیڈ رول ادا کیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube