Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو مقبول ہوگئیں جس میں علی ظفر جھیل کے کنارے کھڑے بھارتی کے مشہور گلوکار کشور کمار اور آشا بھوسلے کا مقبول ترین گانا ’یہ راتیں، یہ موسم ندی کا کنارہ‘ گنگنا رہے ہیں۔

یہ ٹک ٹاک ویڈیو ان کے ایک مداح نے شیئر کی تھی، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جادوئی آواز، رات کا حسین منظر اور پھر یہ گانا، واقعی یہ سب پرفیکٹ ہے۔

دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر صارف کی اس محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ارے، ارے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube