پاکستان کی مشہور ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اداکاری کا آغاز کردیا ۔
حریم شاہ اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم – اردو فلکس کی ویب سریز ’راز‘ کے ساتھ ایکٹنگ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، اس ویب سریز حریم مرکزی کردار اداکرتی نظر آئینگی ۔
ویب سریز ’راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر نے اس ویب سیریز کو پروڈیوس کیا ہے ۔
اس ویب سریز کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔
توقع ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کو باقاعدہ جنوری کے آخر میں لانچ کردیا جائے گا ۔