Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

میشا شفیع ہراسانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 9 months ago

سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ 11 جنوری کو کرے گا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر ہراسمنٹ معاملہ پر فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اس سے قبل لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی ۔

ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کيخلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے ملزمان کو 18 جنوری کو پیش ہونے کا حکم ديدیا۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیرآمیزجملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube