Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مداحوں کو حیران کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 9 months ago

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ان کے پہلے ڈرامہ رقیب سے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈرامہ رقیب سے کا ٹیزر اپوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جس طرح مداحوں نے مجھے سراہا ہے میں واقعی اس کی شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک ناقابل یقین اعزاز اور ایک بے مثال تجربہ رہا ہے کہ انہوں نے با صلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ رقیب ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو کسی دوسرے کے پروجیکٹس سے مختلف ہے اور ہاں پوسٹر میں نظر آنے والی خاتون میں ہی ہوں ۔

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ جلد ہی گلوکارہ حدیقہ کیانی اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

رقیب سے’ میں حدیقہ کیانی کے علاوہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال مخدوم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور اس کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

رقیب سے’ کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا تاہم اسے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Drama raqeeb se , episode , hadiqa kiyani , singer , saba qamar , صبا قمر ، instagram , انسٹاگرام ، nadia khan , mahira khan , hania amir , Pakistani showbiz , Rahat fateh ali , pakistani Actor , Actress , Ali zafar , Veena malik , Meesha shafi , Ayesha omer , Bollywood , momina mustehsan, pakistani Drama , aimankhan , iqra aziz, ertugral gazi , kurulus osman season hindi , urdu poetry , Mehwish hayat, drama qayamat , neelum munir , ahsan khan,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube