Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

شمالی علاقہ جات میں آئمہ بیگ اورعلی ظفرکا”وے ماہیا”سنیے

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 9 months ago

نئے سال پر گلوکار علی ظفر اورآئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کیلئے نیا گانا ” وے ماہیا” ریلیزکردیا۔

آئمہ بیگ اورعلی ظفر نے پہلی بار کسی پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔

پنجابی رومانوی گانے کا آغازعلی ظفرکی آواز سے ہوتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں” ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ستاروں میں ”۔

علی ظفرنے انسٹا پوسٹ میں وے ماہیا کی ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا ” وے ماہیا، تمام محبت کرنے والوں کیلئے میرا خراج تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں ”۔

گانے کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کی گئی جہاں سرد موسم کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ آئمہ نے بھی انسٹا پوسٹ میں اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے پوری ٹیم کو سراہا۔

گانے کی کمپوزیشن شاعری حسن بادشاہ کی ہے جبکہ ڈائریکشن عدنان قاضی نے دی ہیں ۔

اس سے قبل علی ظفر نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں آئمہ اورعلی کوبرف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ دونوں گلوکاروں نے اپنی پوسٹس میں بتایا تھا کہ گانا سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کوریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گزشتہ شام ریلیز کیے جانے والے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے، یو ٹیوب پر اب تک 22 لاکھ سے زائد افراد ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube