Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ایمن اور منال خان کے والد انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 11 months ago

سال 2020 جاتے جاتے اداکارہ ایمن خان اور منال خان کو والد سے جدائی کا صدمہ دے گیا۔

ایمن اور منال کے والد مبین خان کے انتقال کرجانے کی اطلاع ان کے داماد اور ایمن کے شوہرمنیب بٹ نے سوشل میڈیا پر دی۔

فس بک اور انسٹااسٹوریز میں منیب نے لکھا ” ایمن اور منال کے والد انتقال کرگئے ہیں،نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق جلد بتایا جائے گا ”۔

مبین خان گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھی اور منال کی جانب سے 19 دسمبر کو مداحوں سے والد کی صحتیابی کیلئے دعاکی درخواست کی گئی تھی۔

منال نے لکھا تھا ” میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں”، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا تھا کہ ان کے والد کس بیماری کا شکار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube