Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی نئے گانے میں ایک ساتھ

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 9 months ago

گلوکارہ حدیقہ کیانی نیس کیفے بیسمنٹ کے گانے ‘بول ہو’ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی ہادیہ ہاشمی کے ساتھ نئے گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ وہ 9 سالہ ہادیہ ہاشمی کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو پر کام کررہی ہیں۔

ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق دونوں گلوکارائیں ‘الہٰی’ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جسے اذان سمیع خان پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے۔

ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی کے ساتھ ویڈیو میں نئے گلوکار علی طارق بھی ہوں گے، گانے کی ویڈیو کی ہدایات شاہ زیب کی جانب سے دی جارہی ہیں اور ان کی میوزک ویڈیو 31 دسمبر کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube