Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

علی ظفر اور آئمہ بیگ کے پروجیکٹ کا ٹیزر جاری

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2020 | Last Updated: 9 months ago

گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے آنے والے پروجیکٹ وے ماہیا کا ٹیزر جاری کردیا۔

انسٹاگرام پر گلوکار علی ظفر نے وے ماہیا کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔

اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ وے ماہیا کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں گلوکاروں کا ایک مشترکہ گانا ہوگا یا مختصر فلم ہوگی تاہم یہ حقیقت 1 جنوری کو سامنے آئے گی۔

حال ہی میں علی ظفر نے سندھی گانے ‘الے ‘ کا ری میک ریلیز کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے نئے گانے ‘بھائی حاضر ہے’ کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube