Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کیا آپ سندھی گیت”الے” سُن چکے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2020 | Last Updated: 9 months ago

تصویر:علی ظفر/انسٹاگرام

معروف گلوکارعلی ظفر کا گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ گایا جانے والا سندھ کا مقبول لوک گیت ” الے” ریلیز کے بعد سے یوٹیوب پرایک کروڑبار سے زائد دیکھا جاچکا ہے۔

روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجے اس گیت میں علی اورعروج کے علاوہ کراچی کے معروف ریپرعابد بروہی بھی شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گانا 26 نومبرکوریلیزکیا تھا جسے ایک ماہ سے کم عرصے کے دوران 10 ملین یعنی ایک کروڑسے زائد لوگ سن چکے ہیں۔

علی ظفر نے اس حوالے سے انسٹا گرام پر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں ایموجی کے ذریعہ اظہار شکرکیا۔

بھائی حاضرہے، علی ظفرنے ریپ سونگ بنا ڈالا

گانا ” الے ” کو سندھ کی ثقافت کو خوبصورت طریقے سے اجاگرکرتے ہوئے نئے اندازسے پیش کرنے پربیحس پسند کیا جارہا ہے۔

علی نےبلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر گلوکارہ عروج کے ساتھ اس سے قبل بلوچی گیت ” لیلا او لیلا” گایا تھا ۔ 11 اکتوبر 2019 کو ریلیزکیے جانے والے اس مقبول گیت کو اب تک یو ٹیوب پر 2 کروڑسے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube