Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سوشل میڈیا پرعلی ظفر کیخلاف مہم: میشا شفیع سمیت8ملزمان طلب

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 9 months ago

سوشل میڈیا پر اداکارعلی ظفر کيخلاف جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کے کیس میں عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع، ادکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی ۔

ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کيخلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے ملزمان کو 18 جنوری کو پیش ہونے کا حکم ديدیا۔

اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیرآمیزجملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube