Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو گزرے 20برس بیت گئے

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
Noor Jehan

سُروں کی ملکہ اور ترنم سے بھرپور آواز کی مالک ميڈم نور جہاں کو دنیا سے گزرے آج 20 برس بیت گئے ہیں۔

موسيقی کی دنيا ميں نورجہاں ايک عہد کا نام ہے ملکہ ترنم کا لقب پانے والی اس گلوکارہ نے مختلف زبانوں ميں تقریبا 10 ہزار گيت گائے۔ جو بھی گيت گايا، دلوں ميں گھر کر گيا، جو بھی سر لگائے، موسيقی کی دنيا ميں امر ہوگئے۔ يوں تو نورجہاں اپنے فنی کيرئير کا آغاز تقسيم ہند سے پہلے کرچکی تھيں، ليکن پاکستان ميں ان کی پہلی فلم چن وے نے کاميابی کے نئے دروازے کھول دیئے۔

ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے، اردو اور پنجابی میں گانوں کے ساتھ ساتھ میڈم نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فلم نگری ميں پس پردہ اور سر پردہ راج کرنے والی اس ملکہ نے غزل گوئی ميں بھی منفرد مقام حاصل کيا اور نامور شعراء کا کلام کچھ اس انداز سے گايا کہ وہ انہی سے منسوب ہوگيا۔

نورجہاں نے انيس سو پيسٹھ کی جنگ ميں بہادر سپوتوں کے جذبے جوان رکھنے کے لئے بھی نغمے گائے جو آج بھی ہمارا اثاثہ ہيں۔

ميڈم نورجہاں دنيائے فانی سے تو کوچ کرگئيں ليکن نسلوں تک کے سيکھنے کو بہت کچھ چھوڑ گئيں۔

سن 1925 میں پاکستان کے شہر قصور میں پیدا ہونے والی نور جہاں نے تقریبا 60 برسوں تک فلم انڈسٹری میں اداکاری اور گلوگاری کے شعبےمیں نام بنایا۔ دسمبر سن 2000 میں 75 برس کی عمر میں نورجہاں کا انتقال ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube