Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

علی ظفرکا ریپرز کیلئے مقابلہ اور نقد انعام دینےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 9 months ago

گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے ریپ گانے ’بھائی حاضر ہے‘ میں نئے ریپرز کو موقع دینے کیلئے مقابلے کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’بھائی حاضر ہے‘کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں ریپ کرنے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریپرز ’بھائی حاضر ہے‘ کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں‌ اور ویڈیو ریکارڈ‌ کر کے اُسے فیس بک پیج پر بھیج دیں۔

علی ظفر نے اعلان کیا کہ پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

بھائی حاضرہے:علی ظفرنے ریپ سونگ بناڈالا

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ ’بھائی حاضر ہے‘ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور میرے ساتھ ویڈیو میں وہ بھی شامل ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube