Saturday, September 18, 2021  | 10 Safar, 1443

بھائی حاضرہے:علی ظفرنے ریپ سونگ بناڈالا

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2020 | Last Updated: 9 months ago

تصویر:علی ظفر/انسٹاگرام

معروف گلوکارواداکارعلی ظفرنے اپنے نئے آنے گانے کی مختصرویڈیو مداحوں کیلئے شیئرکی ہے، نیا گانا ” بھائی حاضرہے” ریپ سونگ ہوگا۔

انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی اس ویڈیو میں علی کو ایک نئے اندازمیں گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پوسٹ کے مطابق یہ ریپ سونگ جلد ریلیز کیا جائے گا تاہم علی نے اس حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

اس گانے کا نام بہت سے لوگوں کو سُنا سُنا سا لگ رہا ہوگا، یاد دہانی کرواتے چلیں کہ علی ظفر نے اس جملے کا استعمال فروری 2020 میں کیا تھا جب علی عظمت کی جانب سے یہ الزام عائِد کیا گیا کہ علی ظفرنے نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے کو ناکام بنانے کیلئے بلاگرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

علی ظفرکوعلی عظمت کی ویڈیو کاانتظار

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل سانگ ’’ تیار ہیں ‘‘ شائقین کیلئے مایوسی کا باعث بناتھا۔ گانے کو جوش وخروش سے بالکل عاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ صارفین نے پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں کو بھی کڑے نشانے پر رکھا۔ بعد ازاں اسے گانے والوں میں شامل گلوکار علی عظمت نے نام لیے بغیر اس کا الزام علی ظفر پردھردیا تھا۔

پہلے 3 سیزنزمیں اپنی دھاک بٹھانے والے علی ظفر نے اس کے جواب میں سوشل میڈیا پرفالورز کو ہیش ٹیگ “بھائی حاضرہے” کے ساتھ پیغام دیا کہ ’’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟۔ گلوکار نے “میلہ لوٹ لیا” کے عنوان سے اپنا ترانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو میں عام افراد بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹرپرشیئرکی جانے والی ویڈیومیں علی ظفرکا کہنا تھا کہ “آپ کو زندگی میں جو بھی مسئلہ درپیش ہے، خواہ وہ معاشرتی ہو، معاشی یا کسی ایونٹ میں گانے کی ناکامی کی وجہ، اس کے لئے صرف ایک شخص ذمہ دار ہے اور وہ میں ہوں۔

علی ظفرنے لفظ “بھائی” کے استعمال کی وجہ بتادی

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے علی ظفرکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کی ناکامی کا ذمہ دار مجھے ٹھہرایا جارہاتھا، یہ تمام الزامات نہایت بچگانہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube