Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

عائشہ فاضلی کیلئےعلی ظفرکاخوبصورت اعتراف

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 9 months ago

تصویر:عائشہ فاضلی/انسٹاگرام

اداکاروگلوکارعلی ظفر سوشل میڈیا پراپنی نجی زندگی کو بہت زیادہ ڈسکس نہیں کرتے لیکن ان کی زندگی میں اہلیہ عائشہ فاضلی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

علی نے حالیہ انسٹا پوسٹ میں ہرقسم کی صورتحال میں ساتھ دینے پرتشکر کے ساتھ ساتھ اہلیہ کیلئے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

عائشہ کی ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے علی نے لکھا ” میری انتہائی تاریک گھڑیوں اور شدید مایوسی کے عالم میں تم میرے ساتھ تھیں، تھینک یو اینڈ آئی لویو”۔

علی نے ٹوئٹر پر بھی یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے معروف بھارتی گانے کے بول لکھے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے علی ظفر گزشتہ 2 سال سے قانونی جنگ میں مصروف ہیں ، اس دوران اہلیہ کی جانب سے انہیں بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

گھر کے عملے کے ساتھ علی ظفرکاایسٹر لنچ

اس سے قبل شادی کی 11ویں سالگرہ پرعائشہ نے علی کی ایک ہنستی مسکراتی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ” ایک لڑکی کو اس سے زیادہ کس چیز کی طلب ہوسکتی ہے، کبھی نہ ختم ہونے والا پیار اور خوشی اور سب سے بڑھ کرآپ ہمیشہ ایسے ہی دکھتے ہیں”۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Fazli (@ayeshafazli)

عائشہ نے ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دیتے ہوئے مزیدلکھا تھا” ہماری شادی کو حیرت انگیز 11 سال ہوگئے ہیں اور ایسے بہت سےسال ہمیں گزارنے ہیں”۔

عائشہ اور علی کی شادی سال 2009 میں ہوئی تھی ، اس جوڑی کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube