Saturday, September 18, 2021  | 10 Safar, 1443

علی ظفر کیخلاف مہم چلانے کاالزام، چالان عدالت میں جمع

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2020 | Last Updated: 9 months ago

گلوکارعلی ظفر کو سوشل میڈیا پربدنام کرنے کے حوالے سے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف چالان پراسکیوشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دیا۔

ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز چالان مکمل کرکے پراسکیوشن کو جمع کروا دیا تھا۔

ایف آئی اے نے گلوکار علی ظفر کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر 8 افراد کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی اور اب پروسیکیوشن ٹیم نے جمع کرائے گئے چالان کو عدالت ميں جمع کراديا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر کے خلاف مہم چلانے والوں کو دفاع کا موقع دیا گیا لیکن وہ کسی قسم کے شواہد پیش نہ کرسکے، سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ایسی پوسٹس کی گئیں جن سے علی ظفر کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

چالان میں میشا شفیع اور ادکارہ عفت عمر کے ساتھ علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، فریحہ ایوب اوديگرکو ذمہ دار قرارديا گيا ہے ۔

انکوائری میں میشا شفیع سمیت8ملزمان پرعلی ظفرکیخلاف مہم چلانےکاالزام

 چالان جمع ہونے کے بعد عدالت اب میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرنے کا حکم دے گی ۔

بعدازاں ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد علی ظفر کی وکیل بیریسٹر امبرین قریشی نے گلوکار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اور ایف آئی اے میں جمع کرائے گئے شواہد کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا تھا۔

امبرین قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ اعتراف بھی کیا کہ جنسی ہراسانی کے واقعات کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم انہوں نے علی ظفر کے خلاف منظم جھوٹی مہم کے شواہد پیش کرکے ثابت کیا کہ ان کے موکل کو بدنام کیا گیا۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیرآمیزجملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube