ایشیا کی50 معروف شخصیات میں جگہ بنانےوالی پاکستانی سیلیبرٹیز

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کولاج: سماء ڈیجیٹل

برطانوی اخبارایسٹرن آئی نے سال 2020 میں جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزکو بھی شامل کیا ہے۔

براعظم ایشیا میں مقبول ہونے والی ان 50 شوبز شخصیات میں گزشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی حوالے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے ، امید دلانے اور انسانی دوستی کے حوالے سے متاثر کرنے والے افراد شامل ہیں۔

ثروت گیلانی

ایسٹرن آئی کی جانب سے پاکستان سے اس بار اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال عباس خان، اداکاروگلوکار علی ظفر اور ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے اس فہرست میں شامل ہیں۔

بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ پرنشر کی جانے والی ویب سیریز “چڑیلز” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی اس فہرست میں 21ویں نمبر پرہیں۔

چڑیلز سے پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد کیلئے نئی جہت دی گئی، اس کے علاوہ ثروت کو بطور فیمنسٹ آئیکون پہچان بنانے پر مقبول افراد میں شامل کیا گیا۔

بلال عباس

فہرست میں 28ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے والے اداکار بلال عباس نے شوبزمیں بہت تیزی سے اونچائی کا سفرطے کیا، ان کا ڈرامہ “پیار کے صدقے” بیحد مقبول رہا جبکہ رواں سال کے اختتام پر وہ مدیحہ امام کے ساتھ زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز ” ایک جھوٹی لو اسٹوری ” میں دکھائی دیے۔

بلال کو پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے مستقبل کا روشن ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔

علی ظفر

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو 39ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔

ایسٹرن آئی نے علی کو انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سُپرلیگ کوآفیشل ترانے سے بہتر ترانہ دیا اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سامنے آنے کا موقع دیا۔

اس کے علاوہ کرونا کی وبا کے دورانمشکلات کا شکار افراد کے لیے انسان دوست خدمات سرانجام دینے پر بھی علی کو سراہا گیا۔

شرمین عبید چنائے

فہرست میں 49ویں نمبر پرموجود آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد فلم ڈائریکٹرہیں۔ وہ سماجی آگہی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لیکر آئیں۔

انٹرنیشنل سطح پراپنی پہچان بنانے والی شرمین عبید چنائے مسل سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی جانے والی مارول اسٹوڈیو کی ٹی سیزیز” مس مارول” کے 4 ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔

مکمل فہرست کیلئے یہاں کلک کریں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube