اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کرونا کا شکارہوگئے

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ہدایت کار راج مہتہ کی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں شریک بالی ووڈ کی ماضی معروف ہیروئن اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس فلم میں انیل کپور اور کیارا اڈوانی بھی کام کررہے ہیں تاہم ان دونوں کا ٹیسٹ منفی (نیگیٹو) آیا ہے۔ اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس فلم کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی اور دیوالی پر انیل کپور نے ساتھی فنکاروں اور اپنی اہلیہ سونیتا کپور کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اس فلم میں یو ٹیوبر پراجاکتا کولہی بھی کام کررہی ہیں جو کہ انکی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube