Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم”وار”پاکستانی سنیماکوہالی ووڈ کےقریب لائی،شان شاہد

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اداکارشان شاہد کا ماننا ہے کہ ان کی سال 2013 میں ریلیزہونے والی فلم ” وار” کے باعث پاکستانی سنیما کو ہالی ووڈ کے قریب ہونے میں مددملی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشان نے فلم کا ٹریلرشیئرکرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائریکٹر بلال لاشاری کی اس فلم کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔

ٹویٹ کے کیپشن میں شان نے لکھا ” وارہمیشہ سے میرے دل کےقریب ہے کیونکہ یہ پاکستانی سنیما کو ہالی ووڈ کے قریب لے کرآئی”۔

گزشتہ سال انہوں نے اس بلاک بسٹر فلم کے ممکنہ سیکوئل کا اشارہ بھی دیا تھا۔ ٹویٹر پرشان نے وار کی کاسٹ میں سے حمزہ علی عباسی ، عائشہ خان اور شمعون عباسی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا “گیم چینجر۔ یہ واقعتا پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم تھی ۔”

شان شاہد کی آنے والی فلم ” ضرار ” ہے، ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی ڈائریکشن اور کہانی بھی شان ہی کی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک شامل ہیں ۔

اس سے قبل شان نے ڈراموں میں دکھائی جانے والی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پراداکار ومیزبان مصطفیٰ چوہدری کی ایک ٹویٹ کے جواب میں ایسے ڈرامے بنانے والوں کو طلاق دفترکھولنے کا مشورہ دیا تھا۔

شان کا طلاق دفترکھولنے کا مشورہ

یہ پہلا موقع نہیں جب اداکار نے تنقیدی اندازاپنایا ہو۔ شان کو اس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے تُرک ڈرامہ سیریل”ارطغرل” نشرکرنے کی مخالفت پرتنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

حال ہی میں عرب نیوز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں بھی ان کا کہا تھا کہ نجی چینلز پرپیش کیے جانےوالے پروگرامز کے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وہ وہی کریں گے جو انہیں درست لگتا ہے لیکن سیٹلائٹ کے علاوہ بھی آپ کو ایک چینل دستیاب ہے اور وہ ہے پی ٹی وی۔ اگر پی ٹی وی وزیراعظم کی سوچ کے مطابق پروگرامزتیارکررہا ہے تو میں وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

شان نے پی ٹی آئی کوآخری امید قرار دے دیا

فحاشی سے متعلق سنسرشپ کے بارے میں اپنے خیالات بتاتے ہوئےاداکار نے کہا کہ اس بات کو تعین کوئی بھی نہیں کرسکتا کہ بے حیائی کیا ہے لیکن ایسی حد بندی ضرور ہونی چاہیے جسے کوئی کراس نہ کرسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube