Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

روحیل حیات بھی بلال مقصود کے میوزک شو کےمداح ہوگئے

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 12 months ago

میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کی تیاری مکمل کرلی ہے جو آئندہ دنوں میں ریلیز کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز روحیل حیات نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے موسیقار بلال مقصود کے نئے میوزک شو کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی ۔

کمپوزر روحیل حیات نے لکھا کہ وہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پر پیش کیے جانے والے گانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جہاں گلوکار دیسی میوزک کو ایک نئے طرز میں پیش کررہے ہیں ۔

دوسری جانب روحیل اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ جیسا کہ آپ نے سنا ہوگا کہ کوک اسٹوڈیو 2020 جلد ہی لانچ کیا جارہا ہے موجودہ مشکل حالات میں یہ سیزن تیار کرنا ایک چیلنج تھا، اس لاک ڈاؤن کے دوران ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوک اسٹوڈیو اپنے ناظرین کو سالانہ میوزک شو کو بہترین انداز میں پہنچانے کی پوری کوشش کرے گا، بدقسمتی سے اس سال کسی بھی علاقائی فنکاروں کو شامل نہیں کیا جاسکا اور اس سیزن کو 12 گانوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کو بھی وائٹل سائنز کے ممبر روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں اس سیزن میں استاد راحت فتح علی خان، صنم ماروی اور عمیر جسوال ایک ساتھ نظر آئیں گے، پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 برس بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی ہوگی جبکہ کلاسیکل گلوکار اعزاز اور مہدی مالوف نئے گلوکاروں کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔

اس سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکار راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی ، زارا مدنی ، سحر گل خان ، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل ہیں ۔

کوک اسٹوڈیو کا 13 واں سیزن متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کردیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube