Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی ڈانس ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

یاسرکی سالگرہ پر اقراء نے محبت بھرا پیغام بھی لکھا

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکار یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پر فیشن ڈزائنر عاصم جوفا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر اور اقرا کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے جہاں مداحوں نے پسند کیا وہیں چند صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر اور اقرا بالی ووڈ کے ہٹ گانے ’عجیب داستان ہے یہ‘پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قبل ازیں یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور ساتھی ستاروں سے پیار اور نیک خواہشات وصول کیں۔

اقرا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر حسین کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ اقرا نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک اور لکھا کہ آپ دنیا کے بہترین شوہر ہے اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube