بالی ووڈ معروف لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی کی چھوٹی صاحبزادی آہانا دیول کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے ٹوئٹر پر ایک تحریر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی صاحبزادی کے ہاں 26 نومبر کو جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
Delighted to share the good news of my younger daughter Ahana and Vaibhav who are blessed with twin girls . pic.twitter.com/EXOD0KCbOD
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 28, 2020
ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی نواسیوں کا نام آستریا اور آدیا رکھا گیا ہے جبکہ ان کی پیدائش پر اُن کے والدین سمیت تمام خاندان والے بے حد خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ خدا نے میری چھوٹی بیٹی آہانا دیول کو جڑواں بیٹیوں سے نوازا ہے۔