تصویر:مریم نفیس/انسٹاگرام
پاکستان میں کرونا کے پھیلاو کے دوسرے دور کی زد میں اداکارہ مریم نفیس بھی آگئی ہیں۔
مریم نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ کرونا کی تشخیص کے بعد وہ گھرسے دور قرنطینہ میں ہیں۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا ” تنہائی سے آپ سب کوسلام ، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد میں میرا بھی اضافہ ہوگیا ہے”۔
View this post on Instagram
کرونا کی علامتیں خاصی شدید ہونےکے باعث انہوں نے امداحوں سے اپنے لیے دُعا کی درخواست بھی کی۔
مریم نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، انہوں نے لکھا ” ماسک پہنیں اور تمام ترحفاظتی تدابیراختیارکریں۔ انشاء اللہ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا’۔
مریم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں عثمان خالد بٹ اور نوین وقار نے ان کی جلد صحتیابی کی دُعا کی۔
مریم سے قبل حال ہی میں اداکارعثمان مختار اور امیرگیلانی میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جو اب صحتیاب ہوچکےہیں۔ امیر گیلانی نے اس حولالے سے اپنی پوسٹ میں فالوورز کے ساتھ شیئرکیا تھا کہ یہ خوفناک اور پریشان کُن تھا۔
مُلک بھرمیں کرونا کی دوسری لہرکے آغازکے بعد سے کیسزکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے بھی عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ گھرسے باہرجاتے ہوئے ماسک لازمی پہنیں اور تمام ایس اوپیز پرعمل کریں۔