تصویر: ہندوستان ٹائمز
ابھیشک بچن کا شماربالی ووڈ کے ہینڈسم اداکاروں میں ہوتا ہے، لیکن آنے والی فلم میں ان کےکردارکی تصاویردیکھ کریقین کرنا مشکل ہوجائے گا یہ ابھیشک ہی ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ پرابھیشک کی نئی فلم ” بوب بسواس” کی شوٹنگ کے دوران لیک ہوجانےوالی تصاویر وائرل ہیں جو رواں ہفتے کلکتہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھیں، تصایرمیں اداکارچترا نگدا سنگھ بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ان تصاویرمیں ابھیشک معمول سے ہٹ کر قدرے موٹے دکھائی دے رہے ہیں، نیلی شرٹ، اولڈ اسٹائل پینٹ کے ساتھ بڑے فریم کی عینک اوروگ نے اداکار کی حقیقی شخصیت کو مکمل تبدیل کردیا ہے۔
View this post on Instagram
ساڑھی میں ملبوس چترانگدا سنگھ کالا بیگ لیے ابھیشک کے ساتھ چل رہی ہیں، اور ان دونوں کے ہمراہ ایک چھوٹا لڑکا بھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں دونوں کا کردار میاں بیوی کا ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شوٹ سے قبل تیارہوتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
چترا نگدا کے مطابق ” 8 ماہ کے وقفے کے بعد سیٹ پردوبارہ واپسی اچھی لگ رہی ہے،ہم تمام ضروری احتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ بھی اختیار کررہے ہیں کیونکہ کرونا ابھی موجود ہے اور ہم سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے”۔
رواں ہفتے کے آغازمیں ابھیشک نے بھی فالوورزکو بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا پھرسےآغازہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا “بوب تک واپسی، سب محفوظ رہیں اور خیال سے سفرکریں، ماسک پہنیں”۔
فلم ” بوب بسواس” اداکارشاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کی ہے۔