Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

علی ظفرکاسندھی گیت “الے”ریلیزہوتے ہی مقبول

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 10 months ago

تصویر: عابد بروہی/انسٹاگرام

معروف گلوکارعلی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ سندھ کا مقبول لوک گیت ” الے” ریلیز کردیا ہے۔

روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجے اس گیت میں علی اورعروج کے علاوہ معروف ریپرعابد بروہی بھی شامل ہیں۔

انسٹا گرام پر گلوکار نے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا” “سندھ کی محبت کے لیے، میرے سندھی بھائی، بہن اور اجرک کے کاریگر جو داد کے مستحق ہیں۔ یہ پاکستان اور پوری دنیا میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر اور فروغ دینے کا وقت ہے”۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گزشتہ روز 26 نومبر کو جاری کیے جانے والے گیت کو یو ٹیوب پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور سندھ کی ثقافت کو خوبصورت طریقے سے اجاگر کرنے پر تعرفی تبصرے کررہے ہیں۔

اس سے قبل علی ظفرنے انسٹا پرگانے کا پرومو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا ” ہمارے پیارے بلوچستان کیلئے لیلیٰ او لیلیٰ کے بعد ، اس بارمیں اور عروج فاطمہ “الے” کے ساتھ واپس آرہے ہیں”۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ نےعلی ظفرکے ساتھ گانے کی خواہش ظاہرکی تھی جس پرگلوکارنے عروج کے ساتھ گانا اور میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا۔

 

گانا ” لیلیٰ او لیلیٰ” 11 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube