Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر بھی کی جس میں وہ شعیب شمشاد کے ساتھ موجود ہیں، شعیب شمشار وہ نوجوان ہیں جنہیں رباب ہاشم نے جیون ساتھی کے لیے منتخب کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی چند تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہوں نے مایوں کے پیلے رنگ کے جوڑے اور مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہے۔

اداکارہ کی شادی کے آفیشل فوٹوگرافر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر رباب ہاشم کے مایوں کی چند تصاویر شیئر کیں ۔

واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، گزشتہ سال اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ کیا تھا جس میں اُنہوں نے اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

رباب ہاشم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز دس برس کی عمر میں جیو کے بچوں کے پروگرام سے کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube