تصویر: ٹی آر ٹی ویب سائٹ
وزیراعظم عمران خان کی خواہش پرپاکستان میں اردوڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے تُرک ڈرامے ” ارطغرل غازی ” نے یو ٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن پرنشر کیا جانے والے اس ڈرامے کیلئےانتظامیہ نے ” ٹی آر ٹی بائی ارطغرل” کے نام سے علیحدہ یوٹیوب چینل بنایا گیا تھا جس پر سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑسے زائد ہوچکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اس لیے آپ کو ارطغرل دکھانا چاہتے تھے
ڈائریکٹرٹی آرٹی ڈیجیٹل ریاد منتے نے اپنی ٹویٹ میں سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز ہونے کا بتاتے ہوئے مقبولیت کا نیا سنگ میل طے ہونے پرڈرامہ کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
We’ve passed 10 million subscribers on our Urdu Ertugrul channel on @YouTube – Thanks to all the fans around the world and to everyone who has contributed to the success. We’re just getting started. #Eyvallah pic.twitter.com/JvpK7Lh1LN
— Riyaad Minty (@Riy) November 23, 2020
ارطغرل غازی کو رواں برس 25 اپریل یکم رمضان المبارک سے نشرکیا جارہا ہے جس کا دوسرا سیزن اختتام پزیرہے اور جلد تیسرے سیزن کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اس ڈرامے کے حوالے سے بنائے جانے والے یو ٹیوب چینل کو پہلے روز40 ہزار جبکہ 15 روز کے اندر 10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کیا تھا۔ ایک کروڑ سبسکرائبرزکی تعداد کیلئے 7 ماہ لگے۔
پی ٹی وی کیلئے یہ اعزازاس لحاظ سے بھی منفرد اہمیت رکھتا ہے کہ ارطغرل کو دنیا کی مختلف زبانوں میں نشرکیا جاچکا ہے اور ان زبانوں میں بنائے گئے یو ٹیوب چینلز پر مجموعی طورسبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے۔
اُردو ڈبنگ کے ساتھ “ارطغرل غازی” کی پہلی قسط کواب تک 8 کروڑ 30 لاک افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ڈرامے کے دونوں سیزنز کی ہر قسط کے دیکھنے جانے کا اوسط نکالا جائے تو یہ تعدادتقریبا 50 لاکھ بنتی ہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل سبسکرائب کرنے والوں کی ہے جو66 فیصد بنتی ہے، اسطرح سے یہ تُرک ڈرامہ اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔
Globally across all languages it’s around 15 million subscribers, with over 3 Billion views. pic.twitter.com/xQmpo4HK3q
— Riyaad Minty (@Riy) November 23, 2020
ڈرامہ بدھ تا اتوار ہفتے میں 5 روز رات 8 بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کا” گیم آف تھرونز”کہلائے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کےقیام سے قبل کی ہےجس میں اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔
ارطغرل کی حلیمہ سلطان اصل میں کون ہے؟
ارطغرل کو پاکستان میں دکھائے جانے سے قبل مخلتف زبانوں میں ڈبنگ کے بعد دنیا کے 60 ممالک میں دکھایا جاچکا ہے۔ اس کے 5 سیزن ہیں۔یہ نیٹ فلیکس پرترکش زبان میں انگریزی سب ٹائٹلزسمیت کئی آن لائن اسٹریمنگ چینلز پرموجود ہے۔
ارطغرل نے “میرے پاس تم ہو” کی ٹیم کو پھر اکٹھا کردیا
پاکستان میں ارطغرل کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہوچکے ہیں، یو ٹیوب پر سرفہرست ہونے کے علاوہ ارطغرل غازی تقریباً روزانہ ہی ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پرٹاپ میں ہوتا ہے۔