Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

عزیرجسوال کا نیا گانا”یاداں” ریلیز

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2020 | Last Updated: 1 year ago

گلوکارعزیرجسوال نے اپنا نیا گانا “یاداں” ریلیز کردیا ہے جس کی میوزک ویڈیو میں عزیر کے ہمراہ اداکارہ منال خان شامل ہیں۔

عزیر کے بیشتر گانوں کی طرح نیا گانا بھی کچھ غمزدہ سا ہے۔

گلوکارنے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا ” یاداں سننے کیلئے حاضرہے، اپنے ہیڈ فونز لگائیں اور سردیوں کی ڈرائیو انجوائے کریں”۔

گانے کی میوزک ویڈیو میں عزیزاور منال خان کو ایک خوش وخرم جوڑا دکھایا گیا ہے لیکن ان کے پیارکی کہانی کا اختتام خوشگوار نہیں ہوتا۔

یاداں کی ویڈیو کو عدنان اسلم اورمیرمشتاق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پروڈیوسرسرمدغفور ہیں۔

اس گانے کی ریلیزسے قبل منال اورعزیرجسوال کی ایک ساتھ کافی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں ایک ساتھ کسی نئے پراجیکٹ یا ڈرامہ وغیرہ میں کام کر رہے ہیں۔

عزیر جسوال گلوکار عمیر جسوال کے چھوٹے بھائی ہیں جو گلوکاری کے علاوہ گیت نگاری بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ منال خان کے آن ائرڈراموں میں “جلن” اور “نند” شامل ہیں۔ جلن میں حسد کا شکارمنفی ذہنیت کی لڑکی نیشا کا کردار ادا کرنےوالی منال نند میں مثبت کردار میں دکھائی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube