Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

لیلیٰ اولیلیٰ کےبعدعلی ظفرکےسندھی گانے کاپروموجاری

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ ” لیلا اورلیلا” گانے والے گلوکار واداکارعلی ظفراس بارسندھ کا معروف لوک گیت ” الے ” پیش کرنے جارہے ہیں۔

علی نے انسٹا گرام پر فالوورز کیلئے اس گیت کا پروموجاری کیا جس میں روایتی موسیقی کے ساتھ سندھ کے ثقافتی رنگ دکھائے گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

اداکاروگلوکارنے کیپشن میں لکھا “ہمارے پیارے بلوچستان کیلئے لیلیٰ او لیلیٰ کے بعد ، اس بار میں اور عروج فاطمہ “الے” کے ساتھ واپس آرہے ہیں”۔

عروج فاطمہ اور علی ظفرکا لیلیٰ او لیلیٰ چھاگیا

گیت 26 نومبرکوریلیزکیا جائے گا جس میں علی اورعروج کے علاوہ معروف ریپرعابد بروہی بھی نظرآئیں گے۔

عروج اورعابد نے بھی اس حوالے سے انسٹاپوسٹ میں تفصیلات بتائیں۔

گانا ” لیلیٰ او لیلیٰ” 11 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یو ٹیوب پر 2 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ نےعلی ظفرکے ساتھ گانے کی خواہش ظاہرکی تھی جس پرگلوکارنے عروج کے ساتھ “لیلیٰ او لیلیٰ ” گاتے ہوئے ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا۔

گانے کی ریلیز کے وقت ٹوئٹر پرعلی ظفر نے لکھا تھا ’’آج ایک بہت باصلاحیت گلوکارہ کا ڈیبیو ہے۔ 12 سال کی عروج فاطمہ کا تعلق خوبصورت بلوچستان سے ہے۔ اس ویڈیو کو یہ سمجھنے کیلئے دیکھیں کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، آپ کو کیوں ہمیشہ اپنے دل اور خوابوں کی ماننی چاہیے۔ لیلیٰ اور لیلیٰ کے ساتھ عروج فاطمہ کو متعارف کروا رہا ہوں، انجوائے‘‘۔

اس گانے کو سب سے پہلے لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا۔فیض محمد بلوچ کے بعد اس گانے کو ایرانی نژاد گلوکارروستم میرلاشاری بھی کوک اسٹوڈیو کیلئے گا چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube