Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ریما خان کی شادی کی 9ویں سالگرہ

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

امریکی نژاد ڈاکٹر طارق سے شادی کے بندھن می٘ں بندھنے والی ریما خان نے گزشتہ دنوں شادی کی 9ویں سالگرہ منائی۔

گوریما کی ویڈنگ اینورسری 18 نومبرکو تھی تاہم انہوں نے اپنے فالوورز کیلئے گزشتہ روز انسٹاگرام پرتصاویر شیئر کیں۔

ریما نے شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے اپنے شوہرڈاکٹرطارق کے ساتھ لی جانے والی دلکش تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں اور خود کو خوش قمست تصور کررہی ہیں۔

ڈاکٹرطارق کی تعریف کرتے ہوئے ریما نے لکھا ” یہ کل کی بات لگتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ایک اچھے شوہر ، پیارے بیٹے اور بہت سے اچھے دوستوں سے نوازا۔

اس سے قبل امریکا میں مقیم ریما نے انتخابات کے بعد سُپرپاورکی نئی قیادت کے حوالے سے مثبت امید ظاہرکی تھی۔

انسٹاگرام پرریما نے سابق امریکی صدرابراہام لنکن کا قول لکھا” تقریبا تمام مرد مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں لیکن اگرآپ کو کسی آدمی کا کردارجانچنا ہے تو اسے طاقت دے دیں۔ ہمیں امید ہے کہ جو بائیڈن پوری دنیا میں امن ، ہم آہنگی ، مساوی حقوق اور اتحاد لائیں گے”۔

ریما کی شادی سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube