Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

دوستوں نےمنال کی سالگرہ یادگار بنادی

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری میں جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن اورمنال خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ایمن خان ان دنوں اپنے شوہر اداکارمنیب بٹ کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں جبکہ منال کی سالگرہ میں ان کے قریبی دوست اداکارمحسن اکرام حیدر،کنزہ ہاشمی، صبورعلی ،سارہ علی اور چند دیگر شریک ہوئے۔

یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی منال کے لیے محسن اکرام حیدر کی جانب سے ارینج کی گئی تھی، محسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پرایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں۔

محسن اورمنال نے اپنی انسٹااسٹوریزمیں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویراور ویڈیوز شیئرکی ہیں۔

ایمن اور منال کے فالوورز نے دونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات بھیجیں۔

ایمن خان نے اس تقریب کے دوران منال کو ویڈیو کال پرسالگرہ کی مبارکباد دی اورانسٹا پرتصویرشیئرکرتے ہوئے منال کیلئے کیپشن میں لکھا کہ تمہاری کمی بہت محسوس رہی ہے۔

منال نے انسٹا پراپنے تینوں بھائیوں کی جانب سے 2 سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ترکی میں موجود ایمن نے اپنی سالگرہ منیب کے ساتھ منائی۔

اداکارہ نے انسٹا پرتصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ” سالگرہ والی صبح میری پسندیدہ ہوتی ہے”۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube