Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہدایتکار پرویز ملک کو گزرے 12 برس بيت گئے

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اپنے عہد کے کامیاب ہدایتکار پرویز ملک کو دنيا سے رخصت ہوئے بارہ برس بيت گئے۔

ہدایت کاری کی صلاحیتوں سے مالا مال پرويز ملک کی ہر فلم نے کاميابی کا نياريکارڈ بنايا، ان کی ہدايتکاری ميں بننے والی فلميں آج بھی تخلیق کی بہترین مثال ہیں ان کی یادیں تازہ کررہے ہیں ۔

انیس سو سینتیس ميں پيدا ہونے والے اس عظیم ڈائریکٹر نے امريکہ سے پروڈکشن کا کورس کیا،اداکار وحید مراد کے فلمساز ادارے سے وابستہ ہوئے اور بطور ہدايتکار پہلی فلم ہیرا اور پتھر بنائی جس نے مقبوليت کے ريکارڈ قائم کر دئيے۔

فلم ارمان کی ہدايتکاری کی تو اسے بھی زبردست پذیرائی ملی اور يہ فلم پاکستان کے سینما گھروں میں سو ہفتے مکمل کرنے والی پہلی پلاٹینم جوبلی قرار پائی دیگر کامیاب فلموں میں قربانی ، احسان ، تلاش ، دوراہا ، اور پاکیزہ شامل ہیں ۔

لالی ووڈ کی 25 شاہکار فلموں کی ہدايتکاری کرنے والے پرویز ملک اٹھارہ نومبر دو ہزار آٹھ کو حرکت قلب بند ہونے سے 71 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ليکن ان کا نام اور کام آج بھی فلم بینوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube