جوہی چاولہ کون بنےگاکروڑ پتی کا حصہ کیسے بنیں؟

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نہ ہوتے ہوئے بھی کون بنے گا کروڑ پتی کے ہاٹ سیٹ پر پہنچ گئی ۔

بھارتی معروف شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 12‘ میں میزبان امیتابھ بچن نے دیوالی کے خصوصی قسط میں امیدوار سے ایک ایسا سوال کیا جو بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ پر مبنی تھا ۔

جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے خوشی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ دیکھیں! میں کون بنے گا کروڑ پتی کے اس سیزن میں آگئی ، دراصل میں ہاٹ سیٹ پر نہ ہوتے ہوئے بھی میں وہاں موجود ہوں ۔

انہوں نے اس سوال کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ ان میں سے کون سی اداکارہ کے نام کا مطلب ایک پھول ہے؟ جس کے چار آپشن بھی دیئے گئے جس کرشمہ ، کرینہ ، جوہی اور جیا تھے۔اس کا صحیح جواب جوہی تھا جس کا مطلب جیسمین کا پھول ہے ۔

یہ صرف جوہی کی بات نہیں ہے ، اس سے قبل اداکارہ سنجنا سنگھی نے بھی مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اپنی پہلی فلم کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

انڈیا کے سب سے بڑے کو‏ئز گیم شو ‘کون بنے کا کروڑپتی’ (کے بی سی) کے بارھویں سیزن کی پہلی کروڑ پتی دہلی کی رہائشی ایک مسلم خاتون نازیہ نسیم بنی ہیں تھیں، انھوں نے سارے سوالات کے جوابات درست دیے لیکن سات کروڑ روپے والے آخری سوال کا جواب انھیں پتہ نہیں تھا اور انھوں نے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انھیں ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی اور وہ بقیہ رقم سے محروم ہوگئیں ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube