فائل فوٹو
اداکارشان شاہد نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ماضی کے مقبول ترین میوزیکل بینڈ فیوژن کے گانے ” کھماج” کی میوزک ویڈیو کے سیٹ پرکھینچی گئی تصویر شیئرکی ہے۔
ٹوئٹراکاؤنٹ پر ثاقب ملک ، میک اپ آرٹسٹ طارق امین ، فریحہ الطاف اور ڈیزائنر دیپک پروانی کے ساتھ لی جانے والی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد نے کیپشن میں لکھا ” ، “کھماج کے پردے کے پیچھے کا منظر، ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے اس کے کرداروں کو زندہ کیا”۔
#khamaj behind the scenes with the people who helped bring the characters to life.. #saqibmalik #tariqamin #deepakparwani #freehaaltaaf pic.twitter.com/ykxi8xrqE2
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 17, 2020
جنوری 2002 میں ریلیز کیا جانے والا یہ گانا ” کھماج ، مورا سیاں موسے بولے نا ” فیوژن کی پہلی البم ساگر کا تھا۔
گانے کی ویڈیومیں شان نے فلم ڈائریکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ سال 2004 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس گانے نے بہترین ویڈیو کا ایوارڈ جیتا۔
شان نے طلاق دفترکھولنے کا مشورہ کیوں دیا؟
اس سے قبل شان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ معروف گلوکار شفقت امانت علی کے ساتھ حب الوطنی پرمبنی گانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
The love for 🇵🇰 runs in my veins ..it mixes in the ink of my pen and spreads in voice of our legends . A love song for the country written by #shaanshahid and sung by #shafqatAmanatAli coming soon. Tairay ishq dai char gaye Rang watna🇵🇰#brandpakistan @ImranKhanPTI pic.twitter.com/pm3lQJ607B
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 27, 2020
شان نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں کو بتایا کہ اس ملی نغمے کے بول انہوں نے لکھے جبکہ گایا شفقت امانت علی نے ہے۔ گانے کا ٹائٹل ” تیرےعشق دے چڑھ گئے رنگ وطنا ” ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ موسیقی اورشاعری کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔
شان شاہد کیلئے پی ٹی آئی آخری امید ہے
شان نے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا تھا جنہیں وہ حال ہی میں پاکستان کیلئے آخری امید قراردے چکے ہیں۔