گاجر کا حلوہ؟ دپیکا کا لباس مذاق بن گیا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دیوالی کے موقع پر چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جہاں صارفین نے ان کے لباس سے متعلق مزاحیہ میمز بنادیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لباس کو مٹھایوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مزاحیہ میمز بنادیں۔

اداکارہ دپیکا ڈوکون دیوالی کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اس تصویر میں اداکارہ نے لال بنارسی ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ رنویر نے اورنج رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر تنقید کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کے لباس کو ’گاجر کا حلوہ‘ اور ’موتی چور کے لڈو‘سے موازنہ کرتے ہوئے میمز بناڈالی ۔

اداکارہ نے ان میمز پر خود ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے لباس پر مبنی میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقیناً – کیوں نہیں ‘اور پوسٹ میں رنویر سنگھ کو ٹیگ بھی کیا ۔

اس سے قبل اداکارہ نے ایک اور میمز شیئر کیں جس میں ان کے لباس کا موازنہ کاجو کی کتلیوں سے کیا گیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube