Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

عدالت نے ميشا شفيع کے گواہوں کو شہادتوں کیلئےطلب کرلیا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 10 months ago

اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پرعدالت نے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امتیازاحمد نے گلوکارعلی ظفرکی درخواست پرسماعت کی۔

گلوکار علی ظفر کاموقف ہے کہ میشا شفیع نے حراساں کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کیے جس سے شہرت متاثر ہوئی۔

علی ظفرنے استدعا کی کہ عدالت سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ميشا شفيع کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت تيئس نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube