Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مشکلات کےشکارافراد کیلئے ثناء جاوید کامشورہ

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ثناءجاویدانسٹاگرام

سب کی زندگی میں ایسے دن آتے ہیں جب دنیا کا سامنا کرنے کوجی نہیں چاہتا لیکن اداکارہ ثناء جاوید کا ماننا ہے کہ تمام ترمشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

انسٹا گرام اسٹوریزمیں ایک خوبصورت قول شیئر کرنے والی ثناء نے مداحوں کو ترغیب دی کہ ہرایک کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔

ثناء نے لکھا ” کیا یہ ایک مشکل دن ہے؟ اپنے دل پرہاتھ رکھ کراسے محسوس کریں، یہ مقصد کہلاتا ہے، آپ کسی نہ کسی وجہ سے ہی زندہ ہیں اس لیے کبھی ہمت نہ ہاریں “۔

حال ہی میں گلوکارعمیرجسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ثناء جاوید ان دنوں نئے مشاغل سیکھ رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ثناء نے اسلحہ چلانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمیر مجھے اپنا دفاع کرنا سکھارہے ہیں، اس کے علاوہ عمیر کے ساتھ بائیک پربھی ثناء کی تصاویرخاصی وائرل ہیں۔

ثناء جاوید کوآخری بار چھوٹی اسکرین پر میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ سیریل ” رسوائی میں دیکھا گیا تھا۔نائلہ انصاری کی تحریر کردہ اس کہانی کی ہدایتکاراداکارہ روبینہ اشرف تھیں۔ ثناء نے اس ڈرامے میں عصمت دری کا شکار اور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر لڑکی کا کردار نبھایا جسے ناظرین نے بیحد سراہا۔

اداکارہ کا نیا آنے والا ڈرامہ “ڈنک ” ہے جس میں ان کے مقابل بلال عباس ہوں گے۔ ڈرامے کے رائٹرمحسن علی اور ڈائریکٹربدرمحمود ہیں۔

ثناء اور بلال کے علاوہ ڈنک کی کاسٹ میں یاسرہ رضوی ، ازکا ڈینیئل اور نعمان اعجازسمیت دیگر شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube